اے بی ڈیویلیئرز نے سیاست کو کھیل میں لانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اے بی ڈیویلیئرز نے سیاست کو کھیل میں لانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: اے بی ڈیویلیئرز نے سیاست کو کھیل میں لانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے ایشیا کپ میں سیاست کو کھیل میں لانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے بی ڈیویلیئرز نے مطالبہ کیا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے ان خیالات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا ویڈیو پروگرام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو جس طرح سے ٹرافی لینا تھی اس سے شاید وہ خوش نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کھیل سے کوئی تعلق ہے۔

اے بی ڈیویلیئرز نے کہا کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ کرنا چاہیے۔ کھیل ایک الگ چیز ہے اور اس کی جیت کا جشن ضرور منانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، امید ہے معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس صورتحال نے کھیل اور کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈال دیا اور مجھے یہ سب دیکھ کر اچھا نہیں لگا۔

Watch Live Public News