ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 3865 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کا ریٹ 3500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تھا۔