ویب ڈیسک: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک قرار دے دیا، کہا آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے جو حالات کو مزید بگڑنے سے بچائے۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اپنے بیان میں کہا افسوس کہ موجودہ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے درینہ مطالبات کا فوری اور جامع حل تلاش کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال سے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں کشمیر میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
میرا پیغام ہے کہ کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ان کے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کیے جائیں اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔

میں پچھلے 50سال سے کشمیری کمیونٹی کےساتھ کام کر رہا ہوں انکی پاکستان کے ساتھ وفاداری ، محبت ،استقامت کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔

کشمیر کی موجودہ حالات پر گہری تشویش ہے حکومت وقت سے مطالبہ ہے ہوش کے ناخن لے اورکشمیر کی تمام قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مطالبات کا فوری حل نکالے۔


