ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ضیاء القیوم مستعفی

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ضیاء القیوم مستعفی

ویب ڈیسک: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ قائم مقام چیئرمین/ وفاقی سیکریٹری تعلیم کو ارسال کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ضیاالقیوم نے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائیں، ڈاکٹر ضیاالقیوم نے استعفے میں کہا عدالتی کیسز مزید پیروی نہیں کروں گا۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو دو مرتبہ مقامی عدالت اور اسلام ہائیکورٹ نے اپنے عہدے پر بحال کیا تھا، ضیاء القیوم کو ایچ ای سی کمیشن نےجون میں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

ضیا القیوم کے استعفے کے بعد ایچ ای سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین دونوں عہدے خالی ہوگئے، نئے ایچ ای سی چیئرمین کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل وزارت تعلیم میں جاری ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کے درمیان اربوں روپوں کے لیپ ٹاپ کی خریداری کے معاملے میں سنگین اختلافات ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News