وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا خود کلاسیں لینے کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا خود کلاسیں لینے کا اعلان
کیپشن: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا خود کلاسیں لینے کا اعلان

ویب ڈیسک: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے سرکاری اسکولوں میں خود تدریسی فرائض انجام دینے کا اعلان کر دیا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ وہ لاہور کے ایک سرکاری اسکول سے تدریس کا آغاز کریں گے، جہاں ابتدائی طور پر انگلش اور کیمسٹری کے مضامین پڑھائیں گے۔ ان کے مطابق پرائمری سطح پر انگلش جبکہ ہائی اسکول میں کیمسٹری کی کلاسز لیں گے، بعد ازاں دیگر مضامین بھی پڑھائیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وہ ہر ہفتے بغیر پیشگی اطلاع کسی ایک سرکاری اسکول کا دورہ کریں گے اور طلبہ کو خود پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اساتذہ کے پیشے کا بے حد احترام کرتے ہیں اور استاد کے طور پر خدمات انجام دینا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

رانا سکندر حیات کے مطابق اس اقدام کا مقصد تدریسی عمل کا براہِ راست جائزہ لینا، تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور اسکولوں میں موجود تدریسی کمزوریوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنا ہے۔

Watch Live Public News