ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 38.3 اوورز میں صرف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مونیبہ علی نے 17، رامین شمیم نے 23 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 22 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معروفا اختر اور ناہیدہ اختر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے 131 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر 31.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ روبیا حیدر نے شاندار ناقابل شکست نصف سنچری (54 رنز) اسکور کی جبکہ کپتان نگر سلطانہ نے 23 اور سوبھانا مستری نے 24 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، میچ کی بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) بنگلادیش کی معروفا اختر قرار پائیں جنہوں نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News