پنجاب پولیس کی ایس ایس پی رفعت بخاری کیلئےعالمی اعزاز

پنجاب پولیس کی ایس ایس پی رفعت بخاری کیلئےعالمی اعزاز
کیپشن: پنجاب پولیس کی ایس ایس پی رفعت بخاری کاعالمی اعزاز

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے SSP رفعت بخاری کو Excellence in Performance Award ایوارڈ سے نواز دیا ۔امریکا کے شہر شکاگو میں منعقدہ 61 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس ایس ایس پی رفعت بخاری کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس  کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں،یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے SSP رفعت بخاری کو ایوارڈ سے نوازا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارکباد دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے  باعث فخر ہے۔

Watch Live Public News