پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے،وزیراعظم  شہباز شریف 

پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے،وزیراعظم  شہباز شریف 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ۔

وزیر اعظم  شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ (Jiang Zaidong) کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ،پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے  کہ   پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Watch Live Public News