بیرون ممالک جانے والے ہوجائیں ہوشیار! بڑی خبر آگئی

بیرون ممالک جانے والے ہوجائیں ہوشیار! بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 36پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم علی آفاق سے 36پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے شہریوں سے لاکھوں روپےلیے تاہم ملزم کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئےچھاپےماررہےہیں۔

یاد رہے کراچی میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کلفٹن میں چھاپے کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے تھے۔

گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامر علی شامل ہیں، یہ ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر پیسے بٹورنے میں ملوث تھے، اور بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

Watch Live Public News