راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا ریکارڈ بنا لیا

راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا ریکارڈ بنا لیا
کیپشن: راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا ریکارڈ بنا لیا

 ویب ڈیسک: افغانستان کے کپتان اور آل راؤنڈر نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کیخلاف سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان کے کپتان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 165 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

خیال رہے کہ انہوں نے اسی میچ میں کے دوران ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ پہلے برابر کیا اور پھر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ نیوزی لینڈ کے 36 سالہ بولر ٹم ساؤتھی نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ راشد خان نے یہ کارنامہ صرف 98 میچوں میں انجام دیا ہے۔

واضح رہے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ 189 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان محمد وسیم نے سب سے زیادہ 67 اور راہول چوپڑا نے 52 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور شرف الدین اشرف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News