آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: معروف آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک نے ون ڈے اور ٹیسٹ میچز پر فوکس کیلئے ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ مچل اسٹارک نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا ہے اور اب وہ آسٹریلیا کو صرف ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ 

تاہم مچل اسٹارک ڈومیسٹل ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرتے رہیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل اسٹارک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ 

اسٹارک نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کے لیے کھیلے گئے ہر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کو انجوائے کیا،  2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا خاص لمحہ تھا۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک نے آسٹریلیا کیلئے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جس میں انہوں نے 79 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News