ویب ڈیسک: 26 نومبراحتجاج کیس میں عدالت نے علیمہ خان سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی 26 نومبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجھوتھا، اعظم سواتی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کی ہے۔
جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 10ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ راولپنڈی صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔