ویب ڈیسک: پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد۔
یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف سکولز (حراء پبلک سکول، پبلک سکول درمنگی، سپیریئر کالج حیات آباد، کیڈٹ سکول ہشتنگری، چلڈرن سکول حیات آباد، الائیڈ سکول، اقرا پبلک سکول وارسک روڈ، اسلامک پبلک سکول اور اسلامیہ پبلک سکول فقیر کلے) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقاریب میں پاک فوج کے افیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں ۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے ۔
طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا ۔ تقریبات کا اختتام نمایاں کار کردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ ہوا ۔