بھارتی آبی جارحیت: دریائے ستلج میں بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیا

بھارتی آبی جارحیت: دریائے ستلج میں بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیا
کیپشن: بھارتی آبی جارحیت: دریائے ستلج میں بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: بھارتی آبی جارحیت کم نہ ہوسکی۔ ایک مرتبہ پھر دریائے ستلج میں بڑے پیمانے پر پانی چھوڑدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈھائی سے 3 لاکھ کیوسک تک پانی چھوڑا گیا ہے جو کہ آئندہ 48 گھنٹوں تک پاکستان میں داخل ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پونگ اور باکھڑا ڈیموں سے پانی کا اخراج کیا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان میں گنڈاسنگھ والا پر دریائے ستلج میں ایک ماہ سے اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ 

گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں دو مقامات پر سیلاب سے متعلق آگاہ کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے اضلاع کو الرٹ جاری کیا تھا۔

بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر سیلابی صورتحال سے متعلق پاکستان کو آگاہ کیا، ہریک اور فیروزپور سے نیچے ہائی فلڈ کی اطلاع موصول ہونے پر وزارت آبی وسائل نے فوری طور پر چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا کہ دریائے ستلج ہریکے کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ڈاؤن اسٹریم پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Watch Live Public News