جوتے میں چھپے سانپ نے 41سالہ شخص کی جان لے لی

جوتے میں چھپے سانپ نے 41سالہ شخص کی جان لے لی
کیپشن: جوتے میں چھپے سانپ نے 41سالہ شخص کی جان لے لی

ویب ڈیسک: بھارت میں جوتے میں چھپے سانپ نے 41 سالہ شخص کی جان لے لی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی شہربنگلورو میں پیش آیا۔ جہاں سانپ کے ڈسنے سے 41 سالہ شخص جان کی بازی ہارگیا۔ جس کی شناخت منجو پرکاش کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ایک سافٹ ویئر انجینئر تھا۔ 

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منجو پرکاش کے جوتے گھرسے باہر پڑے تھے۔ جن میں زہریلا سانپ گھس گیا اور جب منجو بازار سے کچھ سامان لینے گھر سے نکلا تو سانپ نے اسے ڈس لیا۔ 

منجو پرکاش کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کا بیٹا پہلے بھی ایک حادثے کا شکار ہو چکا ہے جس کے باعث اس کی ٹانگ کی محسوس کرنے کی حِس ختم ہو چکی تھی۔جس کی وجہ سے منجو کو سانپ کی جوتے میں موجودگی اور ڈسنے کا احساس نہ ہوسکا۔ بعد ازاں گھر کے ایک ملازم نے چپل میں سانپ دیکھ کر منجو کے اہلِ خانہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

منجو کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ جب سانپ کو چپل سے نکالا تو وہ دباؤ میں آنے کے باعث مر چکا تھا۔

بعد ازاں منجو کے والد نے جا کر بیٹے کو دیکھا تو وہ بستر پر بیہوش پڑا تھا، اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور ٹانگ سے خون نکل رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منجو پرکاش کے اہلِ خانہ فوری طور پر اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

Watch Live Public News