ویب ڈیسک: سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے خواشمند افراد کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ملازمتوں کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ درخواست جمع کروائیں اور محکمے کا حصہ بنیں۔
Exciting career opportunities at Punjab Higher Education Commission - @PHEC_official
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) September 1, 2025
Apply now and be part of the change!
Deadline: 25th September 2025
Details: https://t.co/3dH2A5D6Jh pic.twitter.com/SRMZ9NRRtX
رانا سکندر حیات نے کہا کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2025 ہے، انہوں نے درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے لنک بھی شیئر کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا ہے کہ درخواست دہندگان کی عمر 40 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہئے جبکہ ماہانہ تنخواہ 50,000 سے 3.5 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔
خیال رہے کہ صرف مختصر فہرست والے امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کیلیے بلایا جائے گا۔