ویب ڈیسک: امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آگئی۔ جے آئی ٹی نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دیدیا ہے۔
ے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے میں منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا۔
گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔
امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔