وزیر اعظم ، روسی صدر کی ملاقات، پیوٹن کی نومبر میں دورہ روس کی دعوت

وزیر اعظم ، روسی صدر کی ملاقات، پیوٹن کی نومبر میں دورہ روس کی دعوت

(ویب ڈیسک ) روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے، اس دوران   روسی صدر پیوٹن نے وزیر اعظم شہبازشریف کو نومبر میں دورہ روس کی دعوت دی۔

روسی صدر  پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفت کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان قدرتی آفات سے درپیش مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان اور روس زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ میں تعاون بڑھانے کے پروٹول پر دستخط کر چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہشمند ہیں، پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، روس اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، روس کے ساتھ تجارتی روابط بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کا فروغ چاہتا ہے۔

Watch Live Public News