ویب ڈیسک:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، مہمند، مینگورہ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے، اور اس دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4، مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا، جبکہ گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔