ویب ڈیسک: ایپل کمپنی 9 ستمبر کو نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں چار ماڈلز شامل ہوں گے۔ اس دفعہ نا صرف ڈیزائن بلکہ فیچرز میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جو اس سیریز کو منفرد بنائیں گی۔
ماہرین کے مطابق آئی فون 17 ، آئی فون 17 ائیر ، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس ٹیکنالوجی کی نئی سمت متعین کریں گے۔
اس بار عام ماڈل یعنی آئی فون 17 میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سب سے اہم فیچر 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سکرین ہوگی جو اب تک صرف پرو ماڈلز تک محدود تھی۔
فون کا سکرین سائز بڑھا کر 6.27 انچ کر دیا گیا ہے جبکہ باریک بیزل ڈیزائن بھی شامل ہے نیز اس کے علاؤہ فرنٹ کیمرہ کو 24 میگا پکسل تک آپ گریڈ کیا گیا ہے اور چارجنگ کی رفتار 20 واٹ سے بڑھا کر 35 واٹ کر دی گئی ہے۔
فون کے ڈیزائن میں بھی نیا پن لایا گیا ہے جہاں میگ سیف کے گرد گلاس ایریا شامل کیا گیا ہے اور باقی فریم ایلو مینیم کا ہوگا۔
ایپل نے اس دفعہ پلس ماڈل کو ختم کر کے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ماڈل نہایت باریک اور ہلکا بتایا جارہا ہے تاہم اس کی بیٹری صرف 2900 ایم اے ایچ کی ہوگی جو بھاری استعمال کرنے والوں کے لیے کم ہوسکتی ہے ۔ کمپنی نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا سمارٹ بیٹری کیس تیار کیا ہے ۔
پرو ماڈلز میں اس بار کیمرہ کو سب سے بڑا اپ گریڈ دیا جارہا ہے۔ ٹیلی فوٹو لینز 48 میگا پکسل ہوگا جو ×8 زوم کی صلاحیت رکھے گا، فرنٹ کیمرہ کو 24 میگا پکسل تک بڑھا دیا گیا ہے۔