بھارت کی جانب سے ایک اور فلڈ وارننگ جاری کردی گئی

بھارت کی جانب سے ایک اور فلڈ وارننگ جاری کردی گئی

(ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب اے ایک اور فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے جموں میں توی کے مقام پر ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا۔

وزارت آبی وسائل کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے 6 بجے آگاہ کیا گیا۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے لگی۔ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1لاکھ29 ہزار کیوسک ہوگیا۔

فلڈ فور کاسٹنگ کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام  پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Watch Live Public News