ویب ڈیسک: کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کو دھو ڈالا اور 8 گیندوں پر 7 چھکے جڑ کر 29 گیندوں پر 65 رنز بناڈلے۔
گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز اور کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کے مابین میچ کھیلا گیا۔ نائٹ رائیڈرز نے پیٹریوٹس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔
ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سابق ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس دکھا کر سب کو حیران کردیا۔ کیرون پولارڈ نے نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دھوا دھار بیٹنگ کی اور 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
38 سالہ پولارڈ کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران ایک موقع پر 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے لگا کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔
ویسٹ انڈین بلے باز نے نیویان بڈائسی اور وقار سلام خیل کو آڑے ہاتھوں لیا اور دونوں بولرز کے اوورز میں یکے بعد دیگرے چھکے لگائے۔