سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی 

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی 

(ویب ڈیسک) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ، فی تولہ سونا 11300 روپے کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا  جبکہ 10 گرام سونا 9688 روپے کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 113 ڈالر کم ہوکر 4315 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

اسی طرح  فی تولہ چاندی 270 روپے کمی سے 6859 روپے ہوگئی  جبکہ 10 گرام چاندی 231 روپے کمی سے 5880 روپے ہوگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.70 ڈالر کمی سے 63.80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News