(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات کی سفارشات مسترد کر دیں.حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی۔ طلبہ کیلئے ماہانہ تقریباً3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیدیا۔
”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“کا دائرہ کار بتدریج گورنمنٹ ملازمین، ڈیپارٹمنٹس، جنرل پبلک ،ڈیلیوری بوائے تک وسیع کرنے کی اصولی منظوری بھی دیدی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“میں ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت ملے گا۔ ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“کی بائیک میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی۔ خواہش مند طلبہ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ای بائیک ڈرائیونگ کے لئے دوروزہ ٹریننگ بھی مفت کرائی جائے گی۔
”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“ میں اہل طلبہ کو چھ ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا۔