یمن میں نیلی آنکھوں والا 12 سالہ بچہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

یمن میں نیلی آنکھوں والا 12 سالہ بچہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

(ویب ڈیسک)خانہ جنگی سے متاثرہ ملک یمن میں نیلی آنکھوں والے 12 سالہ بچے رسام الآنسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے والی رسام الآنسی کی ویڈیو نے لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو کو 3 کروڑ سے زائد صارفین نے دیکھا، جبکہ 7 لاکھ سے زیادہ افراد نے اسے پسند کیا۔

رسام الآنسی کا تعلق یمن کے صوبہ ذمار کے آنس ڈویژن سے ہے اور وہ سڑکوں پر مختلف اشیا فروخت کرکے اپنے خاندان کی کفالت میں مدد کرتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے رسام کی مزید ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جس کے باعث اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

رسام کی غیر معمولی شہرت کے بعد مختلف کمپنیوں اور ٹی وی چینلز کی جانب سے بھی اسےانٹرویو کی پیشکش موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

Watch Live Public News