’’عمران خان وسیع ماحولیاتی تجربہ اپنے پاس ہی رکھیں‘‘

’’عمران خان وسیع ماحولیاتی تجربہ اپنے پاس ہی رکھیں‘‘
لاہور(پبلک نیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین ا لاقوامی برادری اکٹھی ہو کر وہ دوربین ایجاد کر رہی ہے جس سے آپ کے ایک ارب درخت نظر آ سکیں۔قوم نے سات سال میں مافیاز کی سرپرستی، اے ٹی ایمز کے تحفظ اور معاشی تباہی کی عمران صاحب کی مہارت دیکھ لی ہے ٗ‎عالمی ماحولیاتی کانفرنس نے نہ بلا کر عمران صاحب کو پیغام دیا کہ اپنا وسیع تجربہ اپنے پاس رکھیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہعمران صاحب بلین ٹری سونامی نہیں آپ کرپشن نالائقی ، مہنگائی ، کرپشن ، بے روزگاری ، غربت کا سونامی لانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ٗملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ملک سے آپ کا صفایا کرنا ضروری ہے ۔‎انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ماحولیاتی تبدیلی نہیں مستقبل کی نسلوں کی تباہی کے لئے آپ کی پوری منصوبہ بندی ہے ٗ‎کلین اینڈ گرین پالیسی ماحولیاتی پالیسی نہیں بلکہ اپنے اے ٹی ایمز کے بیلنس کی تبدیلی کے لیے ہے ٗ‎مافیاز اور اے ٹی ایم کے تحفظ کے لئے 10 بلین ٹری سونامی کا کرپشن سونامی لایا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎ماحولیاتی تبدیلی نہیں بلکہ عوام کا 225 ارب کا آٹا، 400 ارب کی چینی، 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے کی آپ نے ترجیحات پہلے ہی طے کر لی تھیں ٗ‎بین الاقوامی برادری نے آپ کی کرپشن، کمشن خوری اور کورونا کی ناکامی کی تصدیق پہلے ہی کر دی ہیں

Watch Live Public News