سندھ میں دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز

سندھ میں دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز

کراچی (پبلک نیوز) وزیر تعلیم سعید غنی نے سندھ میں دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دے دی، محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم نے دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ میں دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دے دی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسکولز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں پھر اسکولز کا سوچیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت صبح کی شفٹ والے اسکولز کے اوقات 7:30 سے 11:30 ہوں گے اور دوسری شفٹ کے اسکولز 11:45 سے 02:45 تک کھلیں گے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔