این سی او سی نے رمضان المبارک کے بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

این سی او سی نے رمضان المبارک کے بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمنڈر آپریشن سینیٹر ( این سی او سی) نے رمضان المبارک کے بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ گائیڈ لائنز مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز تراویح کیلئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق صحن والی مساجد، امام بارگاہ میں نماز ہال میں ادا نہیں ہوگی۔ تراویح کا اہتمام مساجد اور امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے۔ شہری سڑکوں اور فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہوگی۔ نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے مسجد اور امام بارگاہ آئیں. نمازی وضو کرتے وقت صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔

مساجد اورامام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز فرش پر ادا کی جائے گی۔ مساجد اور امام بارگاہ کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے۔ شہری مسجد میں گھر سے جائے نماز ساتھ لانے کو ترجیح دیں۔ 50 سال سے زائد العمر اور بچوں کو مساجد اور امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے۔ فلو یا کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجد اور امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے۔ نمازی حضرات ماسک پہن کر مسجد اور امام بارگاہ آئیں۔

شہری مساجد اور امام بارگاہوں میں مجمع لگانے سے گریز کریں۔ صف بندی کے دوران نمازیوں کے مابین 6 فٹ فاصلہ رکھا جائے۔ نمازیوں کی سہولت کیلئے صفوں میں فاصلہ رکھ کر نشانات لگائے جائیں۔ مساجد اور امام بارگاہ انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیں۔ کورونا کی موجودہ صورتحال میں متعکفین گھر پر اعتکاف کری۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں سحر و افطار کا اہتمام نہ کیا جائے۔ مساجد اور امام بارگاہ انتظامیہ اورخطیب انتظامیہ سے تعاون کریں۔ مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔

مساجد اورامام بارگاہ کو اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ ایس او پیز پر عدم عملدرآمد اور کیسز بڑھنے پر پالیسی پر نظر ثانی ہوگی۔ حکومت شدید متاثرہ علاقوں کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی مجاز ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔