عام انتخابات کےاعلان پر پی ڈی ایم کا ردِعمل حیران کن ہے

عام انتخابات کےاعلان پر پی ڈی ایم کا ردِعمل حیران کن ہے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ' عام انتخابات کےہمارے اعلان پر پی ڈی ایم کے ردِعمل پر حیران ہوں۔ اِنہوں نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں۔' وزیر اعظم نے لکھا کہ ' کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلۂ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟ '

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔