(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے تین نئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق رانا احسان افضل بنا محکمہ کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا، رومینہ خورشید عالم ماحولیاتی تبدیلی پر کوآرڈینیٹر مقرر جبکہ شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان پر کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔