ماہرہ خان کا ڈائے ہارٹ فین انہیں دیکھ کر خوشی سےنہال

ماہرہ خان کا ڈائے ہارٹ فین انہیں دیکھ کر خوشی سےنہال
کیپشن: Mahira Khan
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی اپنے ایک ڈائے ہارٹ فین سے ملاقات کی ویڈیو نے پرستاروں کے دل ایک مرتبہ پھر جیت لیے۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے کراچی کے ایک شاپنگ مال میں پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی جس میں ان کی ایک جھلک دیکھنے اور ان سے ملنے سیکڑوں مداح پہنچے، اداکارہ نے بھی مداحوں کے ساتھ وقت گزارا اور سیلفیاں اور ویڈیوز بنوائیں۔

اسی دوران عوام کے سمندر میں موجود شبیر نامی مداح نے ماہرہ کا ہاتھ تھام لیا اور وہ کسی قیمت ہاتھ چھوڑنے کو تیار نہ تھا۔

مداح نے ماہرہ سے کہا کہ میں آپ کا سب سے بڑا مداح ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے مل رہا ہوں۔

اس لڑکے نے اداکارہ کو یہ بھی کہا کہ میں آپ کو ایسے دیکھ کر سانس نہیں لے پارہا، ساتھ ہی اس نے کہا کہ میں آپ کا شبیر ہوں اور آپ میری ماہرہ۔

نوجوان مداح کے جذباتی ہونے پر ماہرہ نے اسے گلے لگایا اور وہاں کھڑے لوگوں کو اسے پینے کے لیے پانی دینے کا بھی کہا۔