سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط کا مقدمہ درج

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط کا مقدمہ درج

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونےکا معاملے پر  تھانہ  سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد تھانہ سی ٹی ڈی میں سپریم کورٹ آر اینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں مقدمہ  درج کیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7ata اور 507 کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے  کہ عام ڈاک موصول ہوئی متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو ڈاک وصول کروائی گئی، خطوط میں چار لفافے جو کے چیف جسٹس پاکستان اور تین دیگر تین جسٹس صاحبان کے نام سے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق  ایڈمن انچارج خرم شہزاد نے تین اپریل کو بزریعہ فون بتایا کے ان لفافوں میں سفید پاؤڈر نما کیمکل موجود ہے، تین خطوط گلشاد خاتون پتہ نامعلوم اور ایک خط سجاد حسین پتہ نامعلوم کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  خطوط کے ذریعے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔