ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور گرم رہا، چھور، نوابشاہ، ٹنڈو جام اور تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور خوشاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔صوبے کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ جمعہ کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر شہری اور مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔