ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر بات ہوئی۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ علی امین پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات رکھیں گے۔