پی ایس ایل 10کاآفیشل ترانہ جاری

پی ایس ایل 10کاآفیشل ترانہ جاری
کیپشن: پی ایس ایل ترانہ ریلیز: لیکن۔۔ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کا آغاز جلد ہورہا ہے۔جس کیلئےپی ایس ایل انتظامیہ نے آفیشل ترانہ جاری کردیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ ان گلوکاروں میں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا تاہم ترانے کو شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی نہ مل سکی۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل ترانے کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3 لاکھ افراد نے گانے کو سُنا ہے، اسکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وینیوز الگ ہیں۔

ادھر کئی فینز نے گلوکار علی ظفر کے ماضی کے ترانوں پھر سیٹی بجے گی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس جیسا انتھم دوبارہ نہیں بنایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہورہا ہے۔ 

Watch Live Public News