شادی کے دن 23سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل

شادی کے دن 23سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل
کیپشن: شادی کے دن 23سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل

ویب ڈیسک: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قتل کی اندوہناک واردات پیش آئی ہے۔جہاں بارات سے چند گھنٹے قبل نامعلوم افراد نے23 سالہ   لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور کے علاقےسندر  موہلنوال کی عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔

مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کی آج شادی طے تھی اور چند گھنٹے بعد مقتولہ کی بارات آنے والی تھی۔ 

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

Watch Live Public News