پی ایس ایل کےٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت کتنی؟

پی ایس ایل کےٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت کتنی؟

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )10  کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

پی ایس ایل 10 میں سب سے کم قیمت ٹکٹ 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایونٹ کے پہلے میچ اور کوالیفائر میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں جنرل انکلوژر کی ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوگی۔فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 1,250 روپے سے شروع ہوگی، پریمیئم انکلوژر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 2,000 سے 3,500 روپے تک رکھی گئی ہے۔ وی وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 5,500 سے 12,500 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

فائنل میچ کے لیے جنرل انکلوژر کی ٹکٹ 1,500 روپے رکھی گئی ہے، پی ایس ایل 2025 کے فائنل کے لیے وی وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 12,500 روپے ہوگی، کراچی اور ملتان میں وی وی آئی پی گیلری کی زیادہ سے زیادہ قیمت 7,000 روپے رکھی گئی ہے۔

راولپنڈی میں ہاسپٹیلٹی پی سی بی گیلری کی ٹکٹ 8,500 روپے تک دستیاب ہوگی۔

Watch Live Public News