(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ 30 روز تک عوام کیلئے مفت کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اطلاق کل سے ہو گا،وزارت داخلہ 350 ملین روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔
خیال رہے کہ قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا ۔