(ویب ڈیسک) 1 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر شہری کتنا ٹیکس دے رہے ہیں تفصیلات سامنے آگئیں۔
وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق 1 لیٹر پیٹرول قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع جات شامل ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر شہری 211 روپے 26 پیسے صرف ٹیکس ادا کرتے ہیں، پیٹرول کی ایکس ریفائنری پرائس 247 روپے 15پیسے ہے۔
دستاوزیر کے مطابق 1 لیٹر پیٹرول قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 7 روپے 52 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن ، پیٹرول آئل پر مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے87 پیسےمنافع، 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن ، 160 روپے 61 پیسے کی لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکلائمیٹ سپورٹ لیوی کے شامل ہیں۔
اسی طرح 1لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 11.36 فیصد ٹیکس اور منافع جات شامل ہے، 1 لیٹر ڈیزل قیمت میں 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے، 1 لیٹر ڈیزل پر 35روپے 74پیسےکسٹم ڈیوٹی ہے جبکہ 1 لیٹر ڈیزل قیمت میں 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن شامل ہے۔ 1 لیٹر ڈیزل قیمت میں7روپے87پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنی کامنافع، 8 روپے 64 پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔
تاہم ڈیزل پر لیوی صفر ہے۔