پنجاب میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

پنجاب میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

(ویب ڈیسک)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ   پنجاب میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں۔

پنجاب میں نام نہاد گوبر ٹیکس کی وصولی پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق  نے  وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،فی بھینس 30روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی خبر درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت گوبر سے بائیو گیس ضرور تیار کی جائے گی، ٹیکس کا فیصلہ نہیں ہوا، گوالہ منڈیوں میں صفائی کے اضافی انتظامات ضرور کئے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News