(ویب ڈیسک) وزیراعلی مریم نواز نے عوام پرمالی بوجھ کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے سبسڈی مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، خصوصاً اہل پنجاب سے پُرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اس اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی اور مؤثر ریگولیشن کرے گی تاکہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے۔یہ وقت ہے ذمہ داری، ہمدردی، اور یکجہتی کا۔
ان کا کہنا تھاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ، جاری عالمی بحران اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے۔