ویب ڈیسک: سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا۔
تٖفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آج کم عمر ڈرائیورز،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن ہوگا،بغیر ہیلمٹ اور موٹرسائیکل پر 03 سواروں کےخلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا،رواں سال 43 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی،بغیر ہیلمٹ 02 لاکھ 55 ہزار جبکہ بغیر لائسنس 03 لاکھ سے زائد د شہریوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں،کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہے۔
عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ زیروٹولرنس پالیسی اپنانے سے حادثات میں واضح دیکھنے میں آرہی ہے، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،شہری خصوصاً والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔