مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی بے روزگاری، عوام خودکشیاں کرنے پرمجبور

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی بے روزگاری، عوام خودکشیاں کرنے پرمجبور

ویب ڈیسک: بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ایک نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔

مودی سرکار نے 2019ء میں آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام پر زندگی تنگ کردی۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے مگر مودی سرکار کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں جاری ہیں۔

 بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہر آنے والے دن غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مستند اعداد و شمار کے مطابق اس وقت خط غربت 49 فیصد کی خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔  مقبوضہ وادی کے عوام غربت کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔ 

حالیہ سروے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اس وقت 23.09 فیصد بے روزگاری ہے جس میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ 

بڑی ہوئی بے روزگاری کے باعث مودی سرکار کیخلاف ایک عرصے سے مقبوضہ وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

Watch Live Public News