جبری گمشدگی کی تمام ترذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

جبری گمشدگی کی تمام ترذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: جبری گمشدگی کی تمام ترذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی غلام شببر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے غلام شبیر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکمنامہ میں لاپتہ شہری غلام شبیر کو بازیاب کرا کر 6 اگست تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے،فریقین کی جانب سے لاپتہ غلام شہری کی بازیابی کیلئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا،جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامے کی کاپی پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیر اعظم کو بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ضروری ہے کہ وزیر اعظم ہنگامی اقدامات کے ذریعے جبری گمشدگی کے اس مکروہ عمل کا سد باب کریں۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے غلام صابر کی بازیابی اور عدالت پیشی یقینی بنائیں،دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، وزارت دفاع، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے نمائندے پیش ہوئے، تمام اداروں کے نمائندوں نے یک زبان ہو کر مغوی  کے ٹھکانے سے لاعلمی کا اظہار کیا،حکومت کی جانب سے مغوی کے ٹھکانے سے لاعلمی کا اظہار جبری گمشدگی کا معاملہ ظاہر کرتا ہے۔

Watch Live Public News