بھارتی ویب سریز’ مرزا پور‘ کے اداکار وکرانت میسی لڑپڑے، ویڈیو وائرل

بھارتی ویب سریز’ مرزا پور‘ کے اداکار وکرانت میسی لڑپڑے، ویڈیو وائرل
کیپشن: Vikrant Massey-Raghu Ram Fight
سورس: Instagram

ویب ڈیسک:(محمدساجد) سپرہٹ ویب سریز ’ مرزا پور ‘ اور کئی دیگر فلموں اور ویب سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار وکرانت میسی کی بھارتی ٹیلی ویژن کے پروڈیوسر اور اداکار رگھو راما سے لڑائی ہوگئی، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   اداکار وکرانت میسی کو عصر حاضر میں کسی شناخت کی ضرورت نہیں،کچھ دن پہلے وکرانت ایک تنازعہ کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے، کیب ڈرائیور کے ساتھ ان کی لڑائی کا ویڈیو وائرل ہوا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ ایک پروموشنل ویڈیو تھا، اب ایک بار پھر وکرانت میسی خبروں کی سرخیوں میں آگئے ہیں اور اس کی وجہ پروڈیوسر اور اداکار رگھو راما بنے۔

دراصل وکرانت میسی اور  رگھو راما  کے درمیان لڑائی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اس ویڈیو میں دونوں کو ایک دوسرے سے جھگڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، کچھ ہی دیر میں جھگڑا اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ رگھو اپنے ہاتھ کا کھانا پھینک دیتا ہے اور غصے سے گالی دیتا ہوا چلا جاتا ہے۔

وکرانت کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر یہ ایسے ہی بکواس کرتا رہے گا تو وہ وہاں سے جارہا ہے جس پر رگھو نے غصے میں آتے کہا  تم ہر بار یہاں سے نہیں نکل پاؤ گے، اس کے بعد  وہ گالیاں دیتا اسٹوڈیو سے باہر نکل جاتا ہے۔

Watch Live Public News