ویب ڈیسک: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 134 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ گڈاکیش موتی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن نواز 40 جبکہ سلمان علی آغا 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 جبکہ گڈاکیش موتی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔