جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

 ویب ڈیسک: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیرز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ چیمپئنز نے 196 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ ڈویلیرز 120 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جے پی ڈومینی بھی 28 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعید اجمل نے حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔ شرجیل خان 76 جبکہ عمر امین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ویجیون اور ویان پارنیل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت کے انکار کے بعد پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی تھی۔

Watch Live Public News