راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ‌سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کوہسار مری، ایبٹ آباد، فتح جنگ، منڈی بہاؤ الدین، مانسہرہ، کہوٹہ اور ٹیکسلا کے گردونواح بھی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز روات سے مشرق پر 15 کلومیٹر دوری پر تھا۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Watch Live Public News