راہول گاندھی کا مودی سرکار پر لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کا الزام

راہول گاندھی کا مودی سرکار پر لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کا الزام
کیپشن: راہول گاندھی کا مودی سرکار پر لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کا الزام

ویب ڈیسک: راہول گاندھی کے بی جے پی کے چوری شدہ الیکشن کے انکشاف نے بھارتی انتخابی نظام کا راز فاش کر دیا۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا پردہ چاک ہوگیا۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے اقتدار پر قبضہ کرنے کیلئے انتخابات میں بدترین دھاندلی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام کے بارے میں جب ڈیٹا جاری کریں گے، تو یہ ایٹم بم جیسا ہوگا۔ بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی مر چکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اگر نشستیں دھاندلی سے نہ جیتی گئیں ہوتی تو مودی بھارت کا وزیراعظم نہ ہوتا، ہم ثابت کریں گے کہ لوک سبھا کا الیکشن کیسے چوری کیا گیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے ووٹ کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کا اعتماد بھی چھین لیا۔ جو ووٹ بھارتی عوام کا حق تھا، وہ مودی کی ہوسِ اقتدار کی بھینٹ چڑھ گیا۔ جمہوریت کی قاتل، بی جے پی سرکار صرف چوری شدہ مینڈیٹ سے اقتدار پر قابض ہے۔

Watch Live Public News