بانی پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور  کو استعفیٰ دینے کے بیان پر ترجمان وزیر اعلی کےپی کا ردعمل

بانی پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور  کو استعفیٰ دینے کے بیان پر ترجمان وزیر اعلی کےپی کا ردعمل

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر  ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان وزیر اعلی کےپی فراز مغل کا کہنا ہے کہ  خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے وژن کی نمائندہ ہے،   عمران خان  جب چاہیں گے وزیراعلیٰ منصب چھوڑ دیں گے۔

فراز مغل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت سے متعلق عمران خان  کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی، علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ  خیبرپختونخوا حکومت  انی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتے، عدالتوں کی جانب سے احکامات بھی موجود ہیں، لیکن آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کی جاتی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فراز مغل نے  بتایا کہ گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا، جرگوں کے بعد ایک گرینڈ قبائلی مشاورتی جرگہ تشکیل دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ  علی امین گنڈا پور اگر خیبر پختونخوا میں امن قائم نہیں کر سکتے تو عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

Watch Live Public News